یوم تاسیس تلنگانہ، چیف منسٹر پریڈ گراؤنڈ پر قومی پرچم لہرائیں گے

   

اضلاع میں پرچم کشائی اور تقاریب کے لیے وزراء اور اہم شخصیتوں کو ذمہ داری
حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے یوم تاسیس کے موقع پر 2 جون کو ضلع ہیڈکوارٹرس پر پرچم کشائی اور سرکاری تقریب میں حصہ لینے کیلئے وزراء اور عوامی نمائندوں کو ذمہ داری دی ہے۔ چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے جی او آر ٹی 711 جاری کیا۔ جی او کے مطابق یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب حیدرآباد اور تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر شایان شان منعقد کی جائیں گی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد میں قومی پرچم لہرائیں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے۔ چیف منسٹر شہیدان تلنگانہ کی یادگار پہونچ کر خراج پیش کریں گے۔ حکومت نے 32 اضلاع کے لئے یوم تاسیس تقاریب میں حصہ لینے کی وزراء اور اہم شخصیتوں کو ذمہ داری دی ہے۔ وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ کتہ گوڑم، وزیر جنگلات کونڈہ سریکھا ہنمکنڈہ، گورنمنٹ وہپ لکشمن کمار جگتیال، صدرنشین فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن پی ویریا بھوپال پلی، صدرنشین ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پٹیل رمیش ریڈی کاماریڈی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سریدھر بابو کریم نگر، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کھمم، نائب صدرنشین قانون ساز کونسل بنڈا پرکاش آصف آباد، گورنمنٹ وہپ رام چندر نائک محبوب آباد، وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ محبوب نگر، حکومت کے مشیر وینو گوپال راؤ منچریال، حکومت کے مشیر ڈاکٹر کے کیشو راؤ میدک، گورنمنٹ چیف وہپ پی مہندر ریڈی میڑچل، وزیر پنچایت راج ڈی انوسویا سیتکا ملگ، نائب صدرنشین پلاننگ بورڈ ڈاکٹر جی چناریڈی ناگر کرنول، وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نلگنڈہ، صدرنشین پولیس ہاؤزنگ کارپوریشن گروناتھ ریڈی نارائن پیٹ، صدرنشین فینانس کمیشن ایس راجیا نرمل، صدرنشین منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ای انیل نظام آباد صدرنشین ویمنس کمیشن این شاردا پداپلی، گورنمنٹ اے سرینواس سرسلہ، چیف منسٹر کے مشیر نریندر ریڈی رنگاریڈی، وزیر صحت دامودر راج نرسمہا سنگاریڈی، وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر سدی پیٹ، وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی سوریہ پیٹ، اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار وقارآباد، صدرنشین ایس سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن پریتم ونپرتی، وزیر مال سرینواس ریڈی ورنگل اور صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی بھونگیر میں قومی پرچم لہرائیں گے۔1