یوم تعلیم کے موقع پر نائیڈو کی اساتذہ کو مبارکباد

   

نئی دہلی : نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے اتوار کے روز کہا کہ تعلیم کا مقصد محض معلومات اکٹھا کرنا نہیں بلکہ ایک بہتر انسان کی تعمیر ہونا چاہئے ۔عالمی یوم تعلیم کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کورونا کی وبا کے دوران تعلیم کے عمل کو برقرار رکھنے کے لئے یہ دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا ‘‘عالمی یوم تعلیم کے موقع پرمیں تعلیمی اداروں ، اساتذہ اور والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ طلبا کی مجموعی ترقی کے لئے ایسی تعلیم فراہم کریں جس کے ذریعے معاشرتی اقدار کو فروغ دیا جاسکے ۔ تعلیم کا مطلب صرف معلومات اکٹھا کرنا نہیں بلکہ ایک بہتر انسان بننا ہے ’’۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس موقع پر اساتذہ کو مبارکباد جنہوں نے وبا کے دوران بلا تعطل طلباء کی آن لائن تعلیم کو جاری رکھا اور طلباء کے تعلیمی سیشنوں کا بہترین استعمال کیا۔