یوم جمہوریہ تقاریب کیلئے موثر اقدامات :چیف سکریٹری کی ہدایت

   

حیدرآباد 17 جنوری ( این ایس ایس ) چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 26 جنوری کو باغ عامہ میں یوم جمہوریہ تقاریب کے انعقاد کیلئے مثالی اقدامات کئے جائیں۔ چیف سکریٹری نے آج مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کا ایک رابطہ اجلاس منعقد کیا ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ احتیاط اور تال میل سے انتظامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے سکیوریٹی ‘ ٹریفک مینجمنٹ وغیرہ کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت دی ۔ اجلاس میں آدھار سنہا آئی اے ایس اسپیشل چیف سکریٹری ‘ مہیندر ریڈی ڈی جی پی ‘ اروند کمار کمشنر انفارمیشن و تعلقات عامہ ‘ سنیل شرما پرنسپل سکریٹری ( آر اینڈ بی ) شیو شنکر ( ریٹائرڈ ) محکمہ فینانس ‘ کمشنر پولیس انجنی کمار اور دوسرے عہدیدار شامل ہیں۔