یوم جمہوریہ کے موقع پر ہوئے تشدد کی نہیں ہوگی عدالتی جانچ،سپریم کورٹ نے عرضیوں کو کیا خارج

,

   

کسان آندولن کے پیش نظر 26 جنوری کو قومی راجدھانی دہلی میں ٹریکٹر ریلی کے دوران ہوئے تشدد کے بعد داخل کئی عرضیوں کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا ہے۔عدالت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا ہے اور وہ اپنا کام کررہی ہے۔چیف جسٹس ایس اے بوبڈے،جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رام سبرامنیم کی بینچ نے ان عرضیوں پر سماعت کی۔سپریم کورت نے عرضی گزاروں سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کو میمورنڈم سونپ سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران پیش آئے تشدد کے واقعات کی جانچ کیلئے سابق جج کی صدارت میں ایک پینل تشکیل دینے سے معلق عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا۔