حیدرآباد۔/21 اپریل، ( سیاست نیوز) حکومت نے شہادت حضرت علی ؓ کے ضمن میں 23 اپریل کو اختیاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمارکے جی او آر ٹی 889 کے بموجب اختیاری تعطیل 22 اپریل کے بجائے23 اپریل کو رہے گی۔ وقف بورڈ نے رویت ہلال کے اعتبار سے تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کی تھی۔پرانا شہر میں جمعہ کو اس ضمن میں چارمینار سے مسجد امامیہ کالی قبر تک جلوس کے پیش نظر دن میں 2 بجے تا 8 بجے شب تک ٹریفک تحدیدات عائد رہیں گی۔ر