یوم عاشقان یا یوم گائے کو گلے لگاؤ؟ مرکز کا ہندوستانیوں سے 14فبروری کے روز گائے کوگلے لگانے کااستفسار

,

   

بورڈ نے زوردیا ہے کہ ”تمام گائے کے چاہنے والوں کو14فبروری کے روز گائے کوگلے لگاؤ دن کے طور پرمناسکتے ہیں“۔
حیدرآباد۔انیمل ہسبنڈری بورڈ برائے ہند نے 14فبروری کے روز جس دن ملک بھر میں ’یوم ِ عاشقان‘ کے طور پر منایاجاتا ہے‘ اس روز ”یوم ِ گائے کوگلے لگاؤ‘ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

محکمہ کے سکریٹری جو حکومت ہند کی وزرات فشریز‘ انیمل ہسبنڈری اورڈائیرینگ کی ہدایت پر چلتا ہے‘ نے مغربی اثرات کی وجہہ سے ہندوستانی ثقافت کے زوال کا نوٹس لیا اور ہندوستانیوں پرزوردیاکہ وہ گائے کو گلے لگائیں کیونکہ یہ جذباتی دولت لاتی ہے۔

اپیل میں کچھ اس طرح لکھا ہوا ہے کہ ”ہم سب جانتے ہیں کے گائے ہندوستانی ثقافت او ردیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے‘ ہماری زندگی کوبرقرار رکھتا ہے او رمیویشیوں کی دولت اور حیاتیاتی تنوع کی نمائندگی کرتا ہے“۔

وقت کے ساتھ ساتھ مغربی ثقافت کے اثرات سے معدوم ہونے کے دہانے پر ویدک روایات پر زوردیتے ہوئے‘ بورڈنے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ مغربی ثقافت کی ترقی کی وجہہ سے مغربی تہذیب کی چکاچوند نے ہماری جسمانی ثقافت او رورثے کو تقریبافراموش کردیاہے۔

انیمل ہسبنڈر ی کا دعوی ہے کہ ”گائے سے گلے ملنے سے جذباتی خوشحالی ائے گی اور اس وجہہ سے ہماری انفرادی اور اجتماعی خوشی میں اضافہ ہوگا“۔

اور مزیدکہاکہ ”لہذا تمام گائے سے محبت کرنے والے 14فبروری کو گاؤ ماتاکی اہمیت کوذہن میں رکھتے ہوئے یوم گائے سے گلے ملو کے طور پر مناسکتے ہیں اور زندگی کو مثبت توانائی سے بھرپور اور خوشگوار بناسکتے ہیں“۔