نئی دہلی۔ امریکی نژاد یونائٹیڈ ائیرلائنس نے ہفتہ کے روز دہلی اور اپنے ہوم ٹاؤن شکاگو کے درمیان میں بلا توقف کے یومیہ اساس پر راست پروازوں کی شروعات کی ہے۔
اس کے مطابق روزانہ کی یہ پروازیں بوئنگ787ڈریم لائنر ہوائی جہاز کے ذریعہ چلائی جائیں گی۔ ایک بیان میں ائیر لائنس نے کہاکہ ”اس نئے راستے کو متعارف کرانے کے ساتھ‘ یونائٹیڈہندوستان سے روزانہ بلاوقفہ والا چار پروازیں چلائے گا۔
مذکورہ امریکی نژاد ائیرلائن سال بھر ممبئی اور نئی دہلی سے نیویارک اور نئی دہلی سے سان فرانسیسکو کے لئے پروازیں چلاتا ہے۔
بیان میں کہاگیاہے کہ ”یونائٹیڈ توقع کی جارہی ہے کہ 8مئی 2021سے بنگلورو اور سان فرانسیسکو کے یومیہ اساس پر نئے خدمات کی شروعات کرے گا۔
یونائٹیڈامریکہ کا پہلا ہوائی جہاز ہوگا جو بنگلورو او رامریکہ کے درمیان بلاتوقف کے خدمات فراہم کرے گا اور جو امریکہ کی دیگر ائیرلائن کسی بھی ائیرلائن نے جو خدمات نہیں د ئے ہیں ویسے بلاتوقف کے مزید خدمات پیش کرے گا“