یونانی طبی نظام کی ترقی کیلئے معاہدہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے ) کے تحت حیدرآباد، چینائی، لکھنؤ، سلچر اور بنگلورو میں یونانی طبی سہولیات کو ترقی دینے کے لیے اپ گریڈ کیا جائے گا۔مرکزی وزارت آیوش نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ اقلیتی امور کی وزارت کے ساتھ یونانی طبی نظام کو فروغ دینے اور اسے تیار کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے ۔ اقلیتی امور کی وزارت نے اس کے لیے 45.34 کروڑ روپے کی گرانٹ کو منظوری دی ہے ۔ اس سے حیدرآباد، چینائی، لکھنؤ، سلچر اور بنگلورو کے مقامات پر یونانی طبی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔