ایتھنز : یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب واقع لاوریون کیمپ خالی کر دیا گیا۔یونانی پولیس کے مطابق ، اس کیمپ میں موجود 53 افراد کو دیگر مہاجر کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سال 1947 میں قائم کردہ اس کیمپ سے انخلا کا کام بلا کسی مشکل مکمل ہو گیا ہے۔ ایک چھوٹے ساحلی قصبے لاوریون میں واقع اس کیمپ کو یونانی صلیب احمر کی بھی حمایت حاصل تھی جہاں پی کیکے کے سرغنہ عبداللہ اوجلان کے پوسٹرز چسپاں تھے جبکہ یہاں پناہ لینے والے دہشت گردوںکو بھی رکھا جاتا تھا۔