یونان میں کورونا وائرس سے تین اموات

   

ایتھنس 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) یونان نے اعلان کیا کہ آج ہفتے کو کورونا وائرس کی وجہ سے مزید دو اموات ہوئی ہیں اس طرح یہاں اب تک اس وائرس کی وجہ سے تین اموات ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ سارے ملک میں احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور بند کردیا گیا ہے ۔ ہفتہ کی صبح ایک 67 سالہ شخص اور ایک 90 سالہ شخص اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ دونوں کو پہلے سے صحت کے کچھ مسائل بھی درپیش تھے ۔ یونان میں دوکانیں ‘ شراب خانے اور ہوٹلوں کو بند کردیا گیا ہے اور سیاحتی مقامات بھی بند کردئے گئے ہیں۔ یہاں جملہ 190 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔