یونان: پوپ فرانسس کا پناہ گزینوں کے مرکز کا دورہ

   

وٹیکن سٹی :دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوںکے روحانی پیشوا پوپ فرانسس یونانی جزیرے لیسبوس میں پناہ گزینوں کے ایک مرکز کا دورہ کریں گے۔ پاپائے روم ماورونی نامی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں بسنے والے پناہ کے متلاشی افراد سے ملاقات کے بعد خصوصی دعا کریں گے۔ اس سے قبل پوپ فرانسس 2016 میں یونانی جزیرے پر موجود پناہ گزینوں سے ملاقات کے بعد بارہ مسلمان شامی مہاجرین کو پناہ فراہم کرنے کے لیے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ مہاجرین کی ایک بڑی تعداد لیسبوس جزیرے کو یورپی سرزمین تک پہنچنے کے لیے ایک راہداریکے طور پر استعمال کرتے ہیں۔