حیدرآباد 25 فروری (پریس نوٹ) مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل نے اپنے ایک گزٹ اعلامیہ کے ذریعہ حیدرآباد کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) سے تعاون کے لئے دوبارہ تشکیل شدہ ہندوستانی قومی کمیشن کے ایک رکن کی حیثیت سے شامل کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز کے ڈائرکٹر پروفیسر آر کے مشرا نے کہاکہ یہ ادارہ کمیشن کے ایک رکن کی حیثیت سے ہندوستان میں یونیسکو کی تعلیمی و سائنسی و ثقافتی سرگرمیوں میں تعاون کرے گا۔