حیدرآباد۔/24 مئی ، ( سیاست نیوز) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی راج بھاشا ٹیم نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے ہندی کے استعمال کا جائزہ لیا۔ یو جی سی کے ڈاکٹر راجیش کمار ورما جوائنٹ سکریٹری اور ڈاکٹر گوپی چند میروگو ڈپٹی سکریٹری پر مشتمل ٹیم نے یونیورسٹی کے دفاتر اور لائبریری کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے یونیورسٹی میں راج بھاشا کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری مشورے دیئے۔ قبل ازیں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن، رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد اور یونیورسٹی کی راج بھاشا عمل درآمد کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ وائس چانسلر اور رجسٹرار نے یو جی سی ٹیم کا خیرمقدم کیا۔ یونیورسٹی کے دفتری اُمور میں ہندی کے استعمال سے واقف کرایا گیا۔ر