یوٹیوب نے سعودی عرب کے ریگولیٹرز کی درخواست پر جارحانہ اشتہارات ہٹا دئیے

   

نیویارک : یوٹیوب نے سعودی عرب کی درخواست پربعض جارحانہ اشتہارات کوہٹا دیا ہے۔سعودی عرب کے میڈیا ریگولیٹرز نے اپنی درخواست میں ان اشتہارات کواسلامی اور سعودی سماجی معیارات سے عدم مطابقت کا حامل قراردیا تھا۔یوٹیوب کے ترجمان نے عرب ٹی و ی کو بتایا کہ جارحانہ مواد نشر کرنے والے مشتہرافراد کے اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اوردنیابھرمیں معاشرے کا تحفظ پلیٹ فارم کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔گذشتہ سال گوگل نے بالغوں کے مواد کے فروغ کی وجہ سے عالمی سطح پر اپنے پلیٹ فارم سے 28 کروڑ 60لاکھ سے زیادہ اشتہارات ہٹا دیے تھیاور کہا تھا کہ یہ اس کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے اور نامناسب مواد کے مزید 12 کروڑ 56 لاکھ اشتہارات تھے۔