٭ 8 سالہ ریان قاضی یوٹیوب چینل ’’ریانس ورلڈ‘‘ میں کھلونوں کا مشاہدہ کرتا ہے۔ فوربس میگزین کی جانب سے مسلسل دوسرے سال اس کو یوٹیوب پر سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والوں کو بتایا گیا ہے جس نے ایک سال میں 184 کروڑ روپئے کی آمدنی کی ہے۔ اس کے بعد اسپورٹس انٹرٹینمنٹ گروپ ’’ڈوڈے پرفیکٹ‘‘ کا نمبر ہے جس کی آمدنی 142 کروڑ بتائی گئی ہے۔ ’لائیک نستیا‘ چینل کی 5 سالہ انستیشیا تیسرے پر رہی جن کی آمدنی 128 کروڑ بتائی گئی ہے۔