یوپی:سیلاب زدہ علاقوں کے حالات کنٹرول میں:مہندر سنگھ

   

یوپی کے وزیراعلیٰ ادتیہ ناتھ خود بھی سیلاب کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں
گونڈہ ؍بلرامپور : اترپردیش کے جل شکتی وزیر مہیند سنگھ نے کہا کہ ندیوں کے طغیانی سے سیلاب متاثرہ اضلاع کے حالات اب کنٹرول میں ہیں۔مسٹر سنگھ نے منگل کو گونڈہ کے ترب گنج و کرنل گنج اور بلرامپور ضلع کے اترولہ، تلسی پور وصدر تحصیل علاقوں میں گھاگھرا، سریو و راپتی ندیوں کے ہورہے آبی سلح میں اضافہ کی حالت کا ہوائی جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ریاست میں ابھی کسی بھی ضلع کا سیلاب متاثرہ قرار دنہیں دیا گیا ہے ۔ گھاگھر کا آبی سطح خطر ے نشان سے اوپر ہونے کے باوجود ضلع گونڈہ فی الحال محفوظ ہے ۔ حالانکہ نیپال کے پانی کی وجہ سے راپتی ندی میں طغیانی سے بلرامپور، سدھارتھ نگر، بستی، گورکھپور اضلاع کے کچھ علاقے سیلاب سے متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ خود سیلاب کے حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ سبھی محکموں و انتظامیہ عملہ راحت و بچاو کے کام میں مشغول ہے ۔بی ایس پی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا کے ذریعہ رام مندر تعمیر کے تعاون کے مد کی رقم کا غلط استعمال کے لگائے گئے الزامات کے سوال پر کہا کہ رام مندر کی تعمیر شروع ہونے سے سبھی لوگ خوش ہیں لیکن کچھ لوگوں کو کافی تکلیف ہے ۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے لوگ اچھی طرح سے واقف ہیں کہ کانگریس کے لیڈر صرف چڑیا اڑارہی ہیں جبکہ چڑیا اڑانے سے کا م نہیں چلنے والا بلکہ زمین پر اترنا پڑے گا۔ہر کوئی مودی۔یوگی کے ترقیاتی کاموں کی جم کر تعریف کررہا ہے ۔