یوپی۔ نئی ایودھی مسجد اس وقت کی بابری سے بڑی ہے‘ ائی ائی سی ایف سکریٹری کا بیان

,

   

انہوں نے کہاکہ ”ہم نے 26جنوری 2021کے روز مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔ ہم نے اس دن کاانتخاب اسلئے کیا کیونکہ سات دہائیوں سے زیادہ قبل ہندوستانی ائین اسی روز نافذ ہوا تھا“


ایودھیا۔ بابری مسجد رام جنم بھومی فیصلے میں سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں دھانی پور مسجد کی تعمیر کے لئے مذکورہ ایودھیاڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے فینشل کلیئرنس دیدیا ہے۔

ایک مسجد‘ ایک اسپتال‘ ایک تحقیقی ادارہ‘ ایک کمیونٹی کچن اور ایک لائبریری کی تعمیر انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن (ائی ائی سی ایف) ٹرسٹ پانچ ایکڑ اراضی پرکریگا جو اترپردیش حکومت کی جانب سے دی گئی ہے۔

تعمیر پچھلے دوسالوں سے تعطل کاشکار تھی کیونکہ ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(اے ڈی اے)کے استعمال میں رہنے والی اراضی کی تبدیلی کے معاملہ اور کلیئرنس زیر التواء تھا۔ ایودھیا ڈیوثرنل کمشنر نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”جمعہ کے روز منعقدہ بورڈ میٹنگ میں ہم نے ایودھیامسجد پراجکٹ کومنظوری دی ہے۔

کچھ ادارہ جاتی رسومات کے بعد منظورشدہ نقشہ انڈواسلامک کلچرل فاونڈیشن (ائی ائی سی ایف) کے سپرد کردیاجائے جو آنے والے چند ایک دنوں میں مکمل ہوجائے گا“۔ائی ائی سی ایف سکریٹری اطہر حسین نے کہاکہ تمام کلیئرنس کے بعد ٹرسٹ ایک میٹنگ منعقد کریگا اور مسجد کی تعمیرات کے منصوبے کوقطعیت دی گا۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم نے 26جنوری 2021کے روز مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔ ہم نے اس دن کاانتخاب اسلئے کیا کیونکہ سات دہائیوں سے زیادہ قبل ہندوستانی ائین اسی روز نافذ ہوا تھا“۔ حسین نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”دھانی پور مسجد بابری مسجد سے بڑی ہے۔

اس کو اس طرز پر تعمیر نہیں کیاجائے گا جو کبھی ایودھیا میں تھا“۔ ایک تاریخی فیصلے میں 9نومبر2019کے روز سپریم کورٹ نے ایودھیا کے متنازعہ مقام پر ایک رام مندر تعمیرکرنے کاحکم دیا اور حکومت سے استفسار کیاکہ وہ ضلع کے کسی ایک اہم مقام پر مسجد کی تعمیر کے لئے پانچ ایکڑ اراضی کی اجرائی عمل میں لائیں۔

ائی ائی سی ایف ٹرسٹ جس کو مسجد کی تعمیر کے لئے تشکیل دیاگیاتھا نے ایک اسپتال‘ ایک کمیونٹی کچن‘ایک لائبریری اور ایک تحقیقاتی ادارہ مسجد کے ساتھ تعمیرکرنے کا اپنا منصوبہ اعلان کیاتھا۔

حسین کا کہنا ہے کہ مجوزہ اسپتال انسانیت کی خدمت کیلئے اسلام کی حقیقی رو میں ہوگا جیسا پیغمبراسلامﷺ نے 1400سال قبل ہمیں تعلیم دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”اسپتال عام ڈھانچے کی طرح نہیں ہوگا‘ اس میں مسجد کا عکس رہے گا‘ اسلامی نشانات اور کیلی گرافی نمایاں ہوگی“۔

ائی ائی سی ایف سکریٹری نے مزیدکہاکہ ”بیماروں کا جہا ں اسپتال میں علاج ہوگا‘ کمیونٹی کچن مذہب‘ ذات پات کی رکاوٹوں کو توڑ کربھوکوں کوکھانا فراہم کریگی۔

سائیڈپر گرین بیلٹ موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بیداری پیدا کریگا اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کے تعاو ن اورہندومسلم بھائی چارے کی وراثت کامطالعہ کریگاجس سے ہندوستان کوآزادی دلانے میں مددملے ہے“۔