یوپی ،اتراکھنڈ سے 25 ہزار ٹریکٹرس حصہ لیں گے

   

غازی آباد : بھارتیہ کسان یونین کے قائد راکیش ٹکیت نے بتایا کہ 26 جنوری کو دہلی میں ہونے والی کسان ریالی میں اترپردیش اور اُتراکھنڈ سے تقریباً 25 ہزار ٹریکٹرس حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف مقامات پر انہیں روکا جارہا ہے لیکن وہ بہرصورت یہاں پہنچیں گے۔ یونین کے قومی ترجمان نے بتایا کہ کسان بھی سیاسی شخصیت کو اس میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔