اس فہرست میں سات امیدواروں کے نام شامل ہیں
لکھنو۔ حیدرآباد رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) نے چہارشنبہ کے روز اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست میں 7امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اب تک اے ائی ایم ائی ایم نے 25امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیاہے اور 80کے قریب سیٹوں پر یہ مقابلہ کریں گے۔
اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سات مراحل میں 10فبروری سے شروع ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 10مارچ کو عمل میں ائے گی۔