یوپی اسمبلی کا مجوزہ مانسون سیشن 19ستمبر سے

   

لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت نے اسمبلی کا مجوزہ مانسون سیشن آئندہ 19ستمبر سے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں منگل کو کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں اس ضمن میں پیش کی گئی تجویز کو منظوری فراہم کی گئی۔ میٹنگ کے بعد وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی اور شہری ترقیات کے وزیر اروند شرما نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کابینہ نے اسمبلی کے مانسون سیشن 19ستمبر سے بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس تجویز کومنظوری دینے کے لئے گورنر کو بھیج دیا گیا ہے ۔ْ انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی میٹنگ میں کل 15تجاویز کو منظور دی گئی۔ ان میں محکمہ زراعت کے 3اہم تجاویز بھی شامل ہیں۔ شاہی نے بتایا کہ کسانوں کو کیٹ بیماری کنٹرول اسکیم کا فائدہ اگلے پانچ سالوں تک دئیے جانے کو منظوری دی گئی ہے ۔ سرکاری اعداد کے مطابق ریاست میں فصلوں کو فی سال کھرپتوار کی وجہ سے 15تا 20فیصدی نقصان ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ فصلوں میں روگ سے 26فیصدی، کیٹوں سے 20فیصدی، بھنڈارن سے 7فیصدی، چوہوں سے 6فیصدی اور دیگر وجوہات سے آٹھ فیصدی نقصان ہوتا ہے ۔