یوپی انتخابات۔ اویسی کی ایم ائی ایم نے کہاکہ ایک شرط پر ایس پی کے ساتھ اتحاد کا امکان ہے

,

   

اے ائی ایم ائی ایم نے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں 100سیٹوں پر مقابلہ کرنے کا اعلان کیاہے
لکھنو۔اگلے سال ہونے والے اترپردیش عام انتخابات میں تیزی کے ساتھ ہوتے ردعمل بدل کے درمیان کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) کے ریاستی سربراہ نے کہاکہ ان کی پارٹی اکھیلیش یادو کی زیر قیادت سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ساتھ ایک شرط پر اتحاد کے لئے تیار ہے۔

ہندوستان نے خبر دی ہے کہ اترپردیش اے ائی ایم ائی ایم کے صدر شوکت علی نے کہاکہ ایس پی کے ساتھ اتحاد کا امکانی اس وقت ہے جب ایس پی مورچہ سے ایک ڈپٹی چیف منسٹرمسلمان کوبنانے کے لئے رضامندی ظاہر کرے۔

فی الحال اے ائی ایم ائیایم او م پرکاش راج بہار کی زیر قیادت بھاگیا داری سنکلپ مورچہ کا حصہ ہے جس میں بھارتیہ ونچت سماج پارٹی‘ بھارتیہ مانو سماج پارٹی‘ جنتاکرانتی پارٹی(آر) اور راشٹریہ اودے پارٹی جیسے چھوٹی جماعتوں پر یہ مورچہ مشتمل ہے۔

اے ائی ایم ائی ایم نے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں 100سیٹوں پر مقابلہ کرنے کا اعلان کیاہے۔

ہندوستان نے علی کے حوالے سے کہا ہے کہ ”اگر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو روکنا ہے‘ مذکورپ بھاگیا داری مورچہ کو ایس پی او ربہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کو ساتھ لے کر اسمبلی انتخابات لڑنے ہوں گے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اس سے ریاست میں 20فیصد مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل ٹائمز آف انڈیاکو دئے گئے ایک انٹرویو میں اے ائی ایم ائی ایم صدر اور حیدرآباد ایم پی نے زوردے کر کہاتھا یوپی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کو یقینی بنانے کے لئے کسی بھی اتحاد کے لئے وہ تیار ہیں۔ اویسی نے کہاہے کہ ”اتحاد کے متعلق بات کرنے کے لئے بہتر فرد او م پرکاش راج بہار ہیں“