سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی) نے 2008بیاچ کے انڈین ریونیو سروسیس (ائی آر ایس) افیسر نونیت کمار پر یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی) میں حصہ لینے کے لئے جعلی دستاویزات پیش کرنے کا ایک مقدمہ درج کیاہے‘
جمعہ کے روز عہدیدار وں نے بتایا کہ چونکہ اس کی مقررہ عمر کی حد پار ہورہی تھی اس کے لئے مذکورہ دستاویزات کا اس نے سہارا لیاتھا
نئی دہلی۔سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی) نے 2008بیاچ کے انڈین ریونیو سروسیس (ائی آر ایس) افیسر نونیت کمار پر یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی) میں حصہ لینے کے لئے جعلی دستاویزات پیش کرنے کا ایک مقدمہ درج کیاہے‘
جمعہ کے روز عہدیدار وں نے بتایا کہ چونکہ اس کی مقررہ عمر کی حد پار ہورہی تھی اس کے لئے مذکورہ دستاویزات کا اس نے سہارا لیاتھا۔
مزے کی بات تو یہ ہے کہ نونیت کمار کا حقیقی نام راجیش کمار شرما سامنے آیا ہے مگر اس نے اپنا نام نونیت سے تبدیل کردیا تاکہ وہ اہلیت کے زمرے میں آسکے۔ راجیش کمار بہار کے مغربی چمپارن کا رہنے والا ہے۔
تعلیمی او رپیدائش کے جعلی اسناد کی بنیاد پر خدمات انجام دینے کے الزام میں تحریری شکایت حاصل ہونے کے بعد مذکورہ ایجنسی نے دھوکہ دھڑی اور جعلسازی کا ایک مقدمہ درج کیاتھا۔
نونیت کمار ولد جیانارائن کمار کو ائی آر ایس میں 2007یوپی ایس سے امتحانات کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیاتھا