لکھنو۔قیدی سماج وادی پارٹی ایم پی اعظم خان کو پیر کے روز سی بی ائی کی خصوصی عدالت میں یوپی جل نگم میں اکھیلیش یادو حکومت کے دوران 1300ملازمتوں پر تقرر میں مبینہ تغلب کے ایک کیس کے ضمن میں پیش کیاگیاہے۔
چارج شیٹ کی کاپیاں اعظم خان کے حوالے کی گئی تھیں۔ فی الحال وہ سیتا پور جیل میں بند ہیں جہاں سے انہیں عدالتی احکامات پر لکھنو لایاگیاتھا۔ خصوصی جج منوج پانڈے نے نومبر29کے روز اگلی سنوائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
اس معاملے پر ایس ائی ٹی پولیس اسٹیشن میں 25اپریل2018کو ایک ایف ائی آر درج کی گئی تھی۔
تحقیقات کے بعد مذکورہ ایس ائی ٹی نے اعظم خان او رچند دیگر کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ وہ اب بھی دیگر ملزمین کے حلاف اس کیس میں جانچ کررہی ہے۔
عدالت نے اس معاملے میں دھوکہ دہی‘ جعلسازی اور شواہد مٹانے سے متعلق ائی پی سی کی دفعات اور بدعنوانی کے امتناع ایکٹ کے تحت نوٹس لیاتھا۔