اترپردیش میں 2017کو جب سے بی جے پی حکومت اقتدار میں ائی ہے‘ اعظم خان پر رام پور میں 84مقدمات درج ہوئے ہیں۔
اترپردیش۔ ایک عہدیدار کی دی جانے والی جانکاری کے مطابق مذکورہ اترپردیش حکومت نے سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری او رسابق وزیراعظم خان کو فراہم کردہ وائی زمرہ سکیورٹی ہٹادی ہے۔
محکمہ ہوم کے ایک سینئر اہلکار بنے کہاکہ ریاستی اعلی سطحی کمیٹی جس کی تشکیل وزراء‘ سابق وزراء اور وی وی ائی پیز کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے عمل میں ائی ہے نے اپنے رپورٹ میں کہاکہ اعظم خان کو وائی سکیورٹی برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں ملا ہے۔
افیسر نے مزیدکہاکہ رپورٹ کی بنیادپر سپریڈنٹ آف پولیس رام پور‘ اشوک کمار شکلا کو ریاستی سکریٹری محکمہ داخلی امور(پولیس) اے وی راجا مولی کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیاہے۔
ایس پی نے صحافیوں کوبتایاکہ حکومت کی سفارشات پر اعظم خان کی وائی زمرہ سکیورٹی میں تعینات پولیس جوانوں کو ہٹالیاگیاہے۔ فبروری2023میں اعظم خان او ران کے رام پور ررکن اسمبلی بیٹے عبداللہ اعظم کو 2008کے مراد آباد معاملے میں ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔
اس کے بعد اعظم خان او ران کی اہلیہ سابق ایم پی تنزین فاطمہ اورایک بیسک ایجوکیشن محکمہ کلرک توفیق احمد پر رام پو ر پبلک اسکول کی تسلیم کویقینی بنانے کے لئے فرضی دستاویزات کے مبینہ استعمال کے معاملے میں ماخوذ کیاگیا‘ مذکورہ اسکول جوہر ٹرسٹ چلاتا ہے جس کی نگرانی سماج وادی پارٹی لیڈر کرتے ہیں۔
سال2020میں یہ ایف ائی آر درج ہوئی تھی۔اترپردیش میں 2017کو جب سے بی جے پی حکومت اقتدار میں ائی ہے‘ اعظم خان پر رام پور میں 84مقدمات درج ہوئے ہیں۔