یوپی سرمایہ کاروں کی پہلی پسند:چیف منسٹر یوگی

   

لکھنو: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو دعوی کیا کہ گذشتہ چار سالوں کے میعاد کار کے دوران ان کی حکومت نے نظم ونسق،انفراسٹرکچر اور صنعتی فروغ میں قابل ذکر کام کیا ہے ۔نتیجتا ملک کی کثیر آبادی والا یہ صوبہ سرمایہ کاروں کی پہلی پسند بن چکا ہے ۔اپنی حکومت کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر حصولیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ان کی حکومت نے سابقہ نظام میں ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے 24کروڑ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کا کام کیا ہے۔ 2015-16میں ریاست کی معشیت ملک میں 5ویں 6ویں مقام پر تھی جبکہ آج یو پی ملک کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے ۔