یوپی میں اساتذہ کی بھرتی اسکام کی عدالتی جانچ ہو:کانگریس

   

نئی دہلی 11جون (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے اتر پردیش میں اساتذہ بھرتی گھوٹالہ کے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے سپریم کورٹ کے ایک جج کے ساتھ پورے معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا اور اس معاملے میں بدنام کی گئیں انامیکا شکلا کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔کانگریس کے ترجمان راجیو شکلا نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اتر پردیش میں 69000 کی بھرتیوں میں ایک بہت بڑا گھپلہ ہوا ہے اور کانگریس کے جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا اس سلسلے میں مستقل آواز اٹھارہی ہیں۔ پرینکا نے اس اسکام کے متاثرین سے بھی بات کی ہے اور مسلسل ان کے دکھوں کو بانٹ رہی ہیں۔