یوپی میں دو افراد بشمول ایک خاتون کی خودکشی

   

مظفر نگر 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 38 سالہ خاتون نے اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں اپنے سوتیلے بیٹوں کے ساتھ جھگڑے کے بعد دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ بلیش کماری اپنے شوہر رگھوناتھ کی دوسری بیوی تھی۔ اس کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی۔ اس کی نعش میناکشی پورم میں گھر کی چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اس کا اپنے دو سوتیلے بیٹوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ ایک اور واقعہ میں ایک 30 سالہ شخص نے اپنے گھر میں جنک پور بستی میں اتوار کے دن پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔