یوپی میں لاک ڈاؤن کے بعد سبزیوں کے دام آسمان پر

   

لکھنو 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کی خبروں کے درمیان یوپی کے کانپور میں افراتفری کا ماحول دیکھا گیا ہے، لاک ڈاؤن کی خبر کے بعد کانپور میں سبزیوں کے دام بڑھ گئے ہیں۔ سبزیوں کی خریداری کے لئے منڈی میں بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی۔کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لوگوں کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں، ملک میں اب تک اس جان لیوا بیماری سے 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں، قریب 400 لوگ اس بیماری کی زد میں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سنگین بیماری سے نمٹنے کے لئے ملک کی کئی ریاستوں میں آج سے لاک ڈؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔اتر پردیش کے 16 اضلاع میں آج سے لاک ڈاؤن رہے گا، لاک ڈاؤن کی خبروں کے درمیان یوپی کے کانپور میں افراتفری کا ماحول دیکھا گیا ہے، لاک ڈاؤن کی خبر کے بعد کانپور کے بازاروں میں سبزیوں کے دام بڑھ گئے، سبزیوں کی خریداری کے لئے مارکیٹ میں بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی۔