یوپی میں مدرسوں سے یوگا ڈے منانے کو کہاگیا

,

   

فی الحال ریاست میں 16531مدرسے ہیں۔
لکھنو۔ مذکورہ اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے تمام امدادی او رغیرامدادی تسلیم شدہ مدرسو ں سے کہاہے کہ عالمی یوگے ڈے کے موقع یوگا ڈے کا جشن مانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ایجوکیشن بورڈ کے رجسٹرار جگن موہن سنگھ نے ضلع اقلیتی ویلفیر افسران کو 17جون کے روز روانہ کئے گئے لیٹر میں کہا ہے کہ تمام امدادی اور غیر امدادی تسلیم شدہ ریاست کے مدرسہ 21جون کے اپنی سطح پر یوگا ڈے منانے کوششیں کریں۔

درایں اثناء مدرسہ بورڈ چیرمن افتخار احمد جاوید نے کہاکہ تمام تسلیم شدہ مدرسوں نے یوم یوگاکی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ انہوں نے تمام خانگی مدرسوں سے بھی یوگا ڈے منانے کی اپیل کی ہے۔ اترپردیش بی جے پی اقلیتی مورچہ بھی ریاست میں یوم یوگا 900مدرسوں میں منانے کی اپیل کی ہے۔

اسٹیٹ بی جے پی اقلیتی مورچہ صدر کنور باسط علی نے کہاکہ انٹرنیشنل یوم یوگا کے موقع پر مورچہ کی جانب سے ریاست کے 900مدرسوں میں یوگا مشق کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

فی الحال یہاں پر 16531مدرسے ریاست میں ہیں جس میں سے 558کو حکومت کی جانب سے گرانٹس دی جاتی ہے۔