یوپی میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے : مایاوتی

   

لکھنؤ : بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آج الزام عائد کیاکہ اترپردیش میں بی جے پی اقتدار کے تحت برہمنوں اور دلتوں کے علاوہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اُنھوں نے ریاست میں بی آر امبیڈکر کی مورتیوں کو توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی اور کہاکہ حکومت مناسب اقدامات کرے۔ مایاوتی نے ہندی میں سلسلہ میں ٹوئٹس میں الزام عائد کیاکہ ایس پی حکومت نے برہمنوں اور دلتوں پر چُن چُن کر ظلم ڈھایا گیا۔ اب موجودہ بی جے پی حکومت نے اِن برادریوں کے ساتھ مسلمان بھی ظلم و ستم کا شکار ہورہے ہیں۔