مظفرنگر ۔17 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش کے ضلع شاملی میں کورونا وائرس کے دوران حکومت کی طرف سے دیئے جانے والے مفت راشن لینے کیلئے پہونچنے والی 23 سالہ عورت کی مبینہ عصمت ریزی کرنے والے راشن شاپ ڈیلر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ یہ عورت اپنی جمع شدہ بچت کی رقم خرچ ہونے کے بعد ڈیلر سے رجوع ہوئی تھی ۔ ڈیلر نے اس کی مدد کرنے سے انکار کردیا بعد ازاں وہ راشن دینے کے بہانے عورت کے گھر پہونچ گیا اور اس کی عصمت ریزی کی ۔