لکھنؤ 22 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے دھماکو مادوں کا ذخیرہ بشمول 1000 ڈیٹونیٹرس اور 5000 جلیٹن سلاخیں جھانسی میں ضبط کرلی گئیں۔ ایس پی نے کہا کہ اے ٹی ایس نے مقامی پولیس کے ساتھ یہ کارروائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو گاڑیاں بھی پولیس نے ضبط کرلیں۔