یوپی میں 74سیٹیں جیتیں گے : شاہ

   

نئی دہلی 11جنوری (سیاست ڈاٹ کام)بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر امت شاہ نے جمعہ کو انتخابی بگل بجاتے ہوئے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے مابین اتحاد قائم کرنے سے متعلق بات چیت کا مذاق اڑا یا اور کہاکہ بھگواپارٹی ایک بار پھر اترپردیش میں واضح اکثریت سے فتح حاصل کرے گی۔