یوپی: ندی میں ایک لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملنے سے سنسنی

   

بستی: اترپردیش میں بستی کوتوالی علاقے میں کوانوں ندی میں ایک لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ہیمراج مینا نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی دیر شام اطلاع ملی تھی کہ کوتوالی علاقے میں بھدیشور ناتھ گاؤں کے نزدیک کوانوں ندی میں ایک لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملیں ہیں۔ ان کی شناخت 16 سالہ اروند اور 20 سالہ پمی کے طور پر ہوئی ہیں۔ دونوں الگ الگ گاؤں کے رہنے والے تھے ۔ دونوں 21 فروری سے لاپتہ تھے ۔انہوں نے بتایا کہ بادی النظر میں یہ خودکشی کا معاملہ ظاہر ہوتا ہے ۔ ابھی تک جانچ میں پتہ چلا ہے کہ لڑکا اور لڑکی دونوں میں معاشقہ تھا۔ پولیس چھان بین کررہی ہے ۔