یوپی پنچایت انتخابات: تیسرے مرحلے کے تحت آج ووٹنگ

   

لکھنؤ: یوپی میں تیسرے مرحلے میں 20 ضلعوں میں 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پنچایت انتخابات والے اضلاع میں گزشتہ روز شام 5 بجے تک تشہیری مہم ختم ہو گئی۔ان اضلاع میں پیر کو صبح 7بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ شام 6 بجے جتنے لوگ لائن میں لگے ہوں گے انہیں ووٹ دینے دیا جائے گا۔ ریاستی انتخابی کمشنر منوج کمار نے آج بتایا کہ 3کروڑ 5لاکھ 71 ہزار 613 ووٹرس اس میں حصہ لیں گے۔
اراکین کی تقدیر کر فیصلہ کریں گے۔

748 ضلع پنچایت، 18530 ایریا پنچایت، 14379 گرام پردھان اور ایک لاکھ 80 ہزار 473 اراکین کے انتخابات کے لئے ووٹ ڈالیں جائیں گے۔ ووٹر 49789 پولنگ بوتھوں پر ووٹ ڈالیں گے۔