یوپی : ڈان مختار انصاری کی بیوی و دیگر پر گینگسٹر ایکٹ کا اطلاق

   

لکھنؤ: اترپردیش کے مافیا ڈان و رکن اسمبلی مختار انصاری کی بیوی اور برادرِ نسبتی پر غازی پور پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کا مقدمہ درج کیا ہے ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ آئی ایس 191 کے لیڈر مختارانصاری کی بیوی آصفہ انصاری اور برادر نسبتی شرجیل رضا و انور شہزاد ایک منظم مجرمانہ گروہ کے طور پر جرائم پیشہ واردات کو انجام دیتے ہیں۔