مظفر نگر۔ مذکورہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے ’مخالف پارٹی‘ سرگرمیوں کی وجہہ سے چھ سال کے لئے سابق وزیر اوما کرین کو پارٹی سے برطرف کردیاہے۔ برطرفی کا اعلان ایس پی کے ضلع صدر پرمود تیاگی نے کیاہے۔
تیاگی نے کہاکہ اوما کرن مبینہ طور پرپرکازسیٹ سے پارٹی ٹکٹ کی مانگ کی تھی اور ٹکٹ نہیں دئے جانے پر ناراضگی کااظہار کیاہے۔
انہیں اسی سیٹ کیلئے آزاد سماج پارٹی کی جانب سے ایک ٹکٹ دیاگیاہے‘ جس کی قیادت چندرشیکھر آزاد کررہے ہیں اور ان کے ساتھ وہ پریس کانفرنس میں دیکھی گئی ہیں‘ جو ان کی برطرفی کی وجہہ بنا ہے۔