باغپت 22 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) باغپت میں قومی سطح کے نشانہ باز دیونش رانا کو زدوکوب کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ کھلاڑی نے کہا کہ ملزمین نے اس کو زدوکوب کرنا اس وقت شروع کیا جب وہ کچھ کام کرنے باہر جارہا تھا۔ اس نے کہا کہ دوستوں نے اسے دھمکیاں دی۔ کھلاڑی کے والد نے کہا کہ اس واقعہ کا علم اس وقت معلوم ہوا جبکہ ویڈیو وائرل ہوا اور ایف آئی آر درج کی گئی ۔