متھرا : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی جانب سے فوج میں بھرتی کیلئے اگنی پتھ اسکیم کے اعلان کے فوری بعد عوام بھڑک اٹھے اور یو پی کے کئی شہرو ں بشمول فیروزآباد اور متھرا میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بسوں اور دوکانات پر شدید سنگباری کی ۔ بلیا میں احجاجیوں نے ریل کی بوگیو ں کو نذرآتش کردیا اور اس کے بعد ریلوے اسٹیشن سے باہر آکر دوکانات کو نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی ۔ وارناسی کے بس اسٹیشن پر بھی ہر طرف تشدد پھوٹ پڑا اور عوام نے بسوں پر سنگباری کی ۔ اسی دوران ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہاکہ پولیس نیصورتحال پرکڑی نظر رکھی ہے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔