لکھنو: اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں آج کورونا وائرس کے 310 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔جبکہ اس درمیان 927افراد شفایاب ہوئے ہیں۔اس و قت ریاست میں 6496ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ ریکوری ریٹ 98.3فیصد ہے اورمنگل کو پازیٹیو ریٹ 0.1فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ریاست میں مجموعی ایکٹیو مریضوں میں سے 3920مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔اڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے یہاں بتایا کہ ریاست میں مجموعی طور سے پازیٹیو ریٹ 3.1فیصدی ہے ۔منگل کو 286396 نمونے ریاست کے مختلف لیبوں میں ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ٹسٹ کئے گئے مجموعی نمونوں کی تعداد 54145947ہوگئی۔