یوکرینی تنازعہ سے مشرق وسطی اور افریقہ میں غذائی بحران کا خطرہ

   

واشنگٹن : روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک میں غذائی بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق دنیا بھر میں گندم کی برآمدات کا ایک تہائی حصہ روس اور یوکرائن کی طرف سے ہوتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تنازع سے گندم کی قیمتیں بڑھن جائیں گی اور اس سے لیبیا، مراقش ، مصر ، لبنان ، یمن ، لیبیا ، ملائیشیا ، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش متاثر ہوں گے۔ دوسری جانب روسی فوج کے اہلکار یوکرائن کی سرحد سے واپس اپنے فوجی اڈوں میں لوٹنا شروع ہوگئے۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کے بعد فوجی اہلکاروں کو یوکرائن کی سرحد سے واپس بلا لیا گیا ہے۔ یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے بتایا کہ ہم اور ہمارے اتحادی روس کو مزید پیش قدمی سے روکنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ادھر امریکہ اور مغربی ممالک تنازعہ کو ہوا دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور روس کی نیت پر شک کا اظہار کررہے ہیں۔