اسٹاک ہوم: یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکی ہتھیاروں کی برآمد آسمانوں کو چھو رہی ہے جبکہ یورپ میں ہتھیاروں کی درآمد میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔سویڈن میں قائم عالمی ادارے سپری کے مطابق ایک ایسے موقع پر جب دنیا کے دیگر ممالک میں ہتھیاروں کی درآمد و برآمد میں قدرے کمی دیکھی جا رہی ہے، یورپ ایک متضاد راستے پر گامزن ہے۔اسٹاک ہوم میں قائم بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ برائے امن سپری نے ہتھیاروں کی عالمی تجارت کے گزشتہ چار برس کے ریکارڈ کے جائزہ سے ہتھیاروں کی پچھلے ایک برس کی تجارت کی تفصیلات جاری کی ہیں۔