یوکرینی والد نے اپنے بچے انجان خاتون کے حوالے کردیئے

,

   

کیف : اپنے ہاتھ میں ایک ایسی خاتون کا فون نمبر لیے جن سے وہ پہلے کبھی نہیں ملیں، نتالیا ابلییوا یوکرین کی سرحد پار کرکے ہنگری میں داخل ہوئیں اور ان کے ساتھ کچھ قیمتی تھا، کسی انجان شخص کی اولاد۔سرحد کے قریب یوکرین کی طرف نتالیا ابلییوا کی ملاقات اپنے ملک کے ایک 38 برس کے شخص سے ہوئی جو اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ وہاں موجود تھے۔سرحد پر موجود گارڈز انہیں یوکرین چھوڑنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے کیونکہ حکومت نے 18 سے 60 برس تک کے تمام یوکرینی مردوں کو یوکرین سے نکلنے سے روکا ہوا ہے تاکہ وہ اپنے ملک کا دفاع کر سکیں۔58 برس کی نتالیا ابلییوا کا کہنا تھا کہ ’مجھ پر بھروسہ کر کے ان کے والد نے اپنے بچے میرے حوالے کر دیے اور ان کے پاسپورٹ بھی مجھے دے دیے۔‘بچوں کے والد نے نتالیا ابلییوا کو کہا کہ ان کی یوکرینی والدہ اٹلی سے ان سے ملنے کے لیے آرہی تھیں۔ اسی لیے اپنے بچوں کو الوداع کہہ کر ان کی والدہ کا فون نمبر نتالیا ابلییوا کو دے دیا۔نتالیا ابلییوا نے اپنے دو بچے یوکرین میں چھوڑ دیے ہیں، جن میں سے ایک پولیس میں کام کرتا ہے اور ایک نرس ہے۔ ان کے دونوں بچے حکومت کی لگائی گئی پابندی کے باعث ملک نہیں چھوڑ سکتے۔تاہم انہوں نے کسی اور کے دونوں بچوں کی ذمہ داری لیتے ہوئے ان کا ہاتھ پکڑا اور سرحد پار کرلی۔