بیجنگ:چین کے نائب وزیر خارجہ لی یوچینگ نے کہا کہ چین پر یوکرین بحران کی ذمہ داری عائد کرنے کا الزام مضحکہ خیز ہے۔چینی میڈیا کے مطابق 20ممالک کے عالمی تھنک ٹینکس کے آن لائن ڈائیلا گ سے خطاب کرتے ہوئے چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بعض ممالک نے چین پر یوکرین بحران کے حوالے سے بے بنیاد الزامات لگانے، چین کے موقف کو مسخ کرنے اور ہم پر اس بحران کی ذمہ داری عائد کرنے کی کوشش کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ بعض ممالک نے چین اور روس کے حالیہ مشترکہ بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اوردوستی کی کوئی حد نہیں ہے اور تعاون کی کوئی ممنوعہ جگہیں نہیں ہیں کا مطلب یہ لیا گیا کہ چین کو یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن بارے پہلے سے علم تھا اور انہوں نے اس کی تصدیق کی ہے ، اس لیے انھوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ چین کو اس تنازعہ کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل مضحکہ خیز ہے۔