کیف :یوکرین سے مزید دو جہاز اناج کی کھیپ لے کر روانہ ہوگئے، ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ یوکرین میں بحیرہ اسود کی بندرگاہ سے آج دو جہاز اناج کی کھیپ لے کر روانہ ہوئے۔ میڈیا کے مطابق ایک جہاز پر 12 ہزار ٹن مکئی اور دوسرے جہاز پر 3 ہزار ٹن سورج مکھی کے بیج لدے ہیں۔اناج کی خریداری کیلئے ایک اور جہاز آج ترکیہ سے یوکرین کیلئے روانہ ہوگا۔اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے شدہ اناج برآمد کرنے کے معاہدے کے تحت یوکرین سے اب تک روانہ ہونے والے جہازوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔