کیف:یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی فوج کی گولہ باری کے دوران روسی خاتون صحافی ہلاک ہوگئی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی اوکسانا بؤلینا یوکرین میں رہائش پذیر تھیں اور تحقیقاتی ویب سائٹ دی انسائیڈر کے لیے کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں سے رپورٹنگ کر تی تھیں۔ وہ ضلع پوڈیل میں نقصانات کی فلم بندی میں مصروف تھیں۔