یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانہ شورش زدہ یوکرین میں اپنے ہوئے اپنے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے موجودہ لوکیش اور بنیادی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے ان لائن پُر کریں۔
مذکورہ سفارت خانہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک گوگل فارم شیئر کرتے ہوئے استفسارکررہا ہے کہ بنیادی جانکاری جیسے نام‘ پاسپورٹ نمبر اور موجودہ لوکیشن درج کریں۔
اپنے تاز ہ ٹوئٹ میں یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانہ نے اپنے ہینڈل پر لکھا ہے کہ ”فوری بنیاد پر تمام ہندوستانی جو اب بھی یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ شامل گوگل فارم میں اپنے تفصیلات پُر کریں۔
محفوظ رہیں او رمضبوط رہیں“۔