یوکرین نے روس کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز تباہ کر دیا

   

کیف : یوکرینی جنرل ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہازسیزر کونیکوف کو تباہ کر دیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق، یوکرینی مسلح افواج اور امور دفاع کی خفیہ ایجنسی کے تعاون سے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز سیزر کونیکوف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جہازکریمیا کے الپوکا نامی شہری آبادی کے قریب یوکرین کی سمندری حدود میں موجود تھا۔


شمالی کوریا نے جدید راکٹ
لانچرز سسٹم تیار کرلیا
پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے راکٹ لانچرز کیلئے قابل کنٹرول گولیاں اور بیلیسٹک کنٹرول سسٹم تیار کرلیے۔ شمالی کوریائی دفاعی اکیڈمی کے تیار کردہ 240ملی میٹر کیلیبر کو کنٹرول کرنیوالی گولیاں ٹیسٹ کرنے کیلئے بیلیسٹک کنٹرول تجربہ کیا گیا۔