یوکرین پر حملہ پیوٹن کی تاریخی غلطی: فرانسیسی صدر

   

پیرس : روسی صدر پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کرکے ایک تاریخی اور بنیادی غلطی کی ہے جس کی وجہ سے روس اس وقت تنہائی کا شکار ہے ۔فرانسیسی صدر نے روس کے یوکرین پر حملہ کو پیوٹن کی تاریخی غلطی قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے یہ بات کہی ہے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ روس کی تذلیل نہیں کی جانی چاہیے تاکہ جس روز یہ لڑائی رکے تو ہم سفارتی طریقے سے کوئی راہ ہموار کرسکیں۔