بیجنگ : چینی میڈ یا نے ایک تبصرہ میں کہا ہے کہ امریکہ اپنی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے چھوٹی اور تنگ سوچ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ امریکہ نے اپنی نام نہاد مطلق حفاظت کے حصول کے لئے اور ایک بار پھر اپنی بالادستی کی سوچ دکھانے کے لیے نیٹو کی مشرق کی طرف مسلسل توسیع کی ہے اور بالاآخر یوکرین کو جنگ کی آگ کے گڑھے میں دھکیل دیا ہے۔ چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ تائیوان کا مسئلہ چین امریکہ تعلقات میں کلیدی اہمیت کا حامل مسئلہ ہے۔ تائیوان کے معاملے کے بارے میں، بائیڈن نے چینی صدر شی جن پھنگ کے ساتھ حا لیہ ور چو ئل ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ ‘‘نئی سرد جنگ’’ لڑنا نہیں چاہتا، چین کے نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرتا، اتحادی تعلقات کو مضبوط بنا کر چین کی مخالفت نہیں کرتا،’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی حمایت نہیں کرتا ، اور چین کے ساتھ تصادم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ یہ بیان چار ماہ قبل صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ورچوئل ملاقات کے دوران دیے گئے بیان سے کوئی مختلف نہیں ہے۔